Return to Video

Cairokee ft Aida El Ayouby - ( اے میدان (میدان تحریر

  • 0:09 - 0:13
    (اے، اے میدان (میدان تحریر
  • 0:13 - 0:17
    کہاں تھے تم اب تک؟
  • 0:17 - 0:22
    ہمارے گیت تمھارے ساتھ، اور ہماری مشقّت بھی
  • 0:22 - 0:26
    خوف کا مقابلہ بھی تمھارے ساتھ، اور ہماری دعا بھی
  • 0:26 - 0:30
    ایک ساتھ، جیسے ایک ہاتھ، دن ہو یا رات
  • 0:30 - 0:35
    تمہارا ساتھ ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں
  • 0:35 - 0:39
    آزادی کی صدا ہمیں یکجان کرتی ہے
  • 0:39 - 0:43
    اب ہماری زندگی بےمقصد نہیں
  • 0:43 - 0:48
    اب واپسی کا کوئی سوال نہیں، جب ہماری آواز بلند ہے
  • 0:48 - 0:53
    ہمارا خواب اب ممنوع نہیں
  • 0:53 - 0:57
    (اے، اے میدان (میدان تحریر
  • 0:57 - 1:01
    کہاں تھے تم اب تک؟
  • 1:01 - 1:05
    دیواروں کو ملیامیٹ کرنے والے، روشنی جگانے والے
  • 1:05 - 1:10
    منتشر قوم کو اکھٹا کرنے والے
  • 1:10 - 1:14
    ہمیں نئی زندگی دینے والے
  • 1:14 - 1:18
    ایک مستقل خواب نے جنم لیا ہے
  • 1:18 - 1:23
    ہمارا اختلاف بھی تھا نتیجہ اچھے ارادوں کا
  • 1:23 - 1:27
    جب کبھی راستہ غیر واضح تھا
  • 1:27 - 1:31
    ہم اپنے ملک اور اپنی نسلوں کے محافظ بنیں گے
  • 1:31 - 1:37
    ہم اپنے حقوق اور اپنے نوجوانوں کی قربانیوں کے محافظ بنیں گئے
  • 1:37 - 1:41
    (اے، اے میدان (میدان تحریر
  • 1:41 - 1:45
    کہاں تھے تم اب تک؟
  • 1:45 - 1:49
    تم نے ہمیں احساس دیا، تمھارے ساتھ ہم نے سفر کا آغاز کیا
  • 1:49 - 1:53
    وہ طویل سفر اب تکمیل کے قریب ہے
  • 1:53 - 1:57
    ہمیں خد کو اپنے ہاتھوں سے بدلنا ہوگا
  • 1:57 - 2:02
    تم نے ہمیں بہت کچھ دیا، اب ہماری باری ہے
  • 2:02 - 2:06
    مجھے ڈر ہے کہ کہیں تم فقط ایک یاد نہ رہ جاؤ
  • 2:06 - 2:11
    ہم تم سے دور چلے جایں، اور اپنے خواب کو کھو دیں
  • 2:11 - 2:15
    پھر انہی پرانے راستوں پر چل پڑیں اور جو ہوا اسے بھول جایں
  • 2:15 - 2:20
    اور تمہیں بس کہانیوں میں یاد رکھیں
  • 2:20 - 2:24
    (اے، اے میدان (میدان تحریر
  • 2:24 - 2:28
    کہاں تھے تم اب تک؟
  • 2:28 - 2:33
    میدان پر ہجوم ہے، ہر خاص و عام سے
  • 2:33 - 2:37
    لاپرواہ بھی، بہادر بھی
  • 2:37 - 2:41
    پر جوش بھی، تماشائی بھی
  • 2:41 - 2:46
    پر زور بھی، خاموش بھی
  • 2:46 - 2:50
    ہم اکھٹے ہیں، جیسے دوست ملیں چائے پے
  • 2:50 - 2:54
    ہمیں اپنے حقوق کے لئے لڑنا آ گیا ہے
  • 2:54 - 2:58
    تم نے دنیا تک ہماری آواز پہنچائی
  • 2:58 - 3:04
    تم نے پڑوسیوں کو اکھٹا کیا
  • 3:04 - 3:08
    (اے، اے میدان (میدان تحریر
  • 3:08 - 3:12
    کہاں تھے تم اب تک؟
  • 3:12 - 3:16
    ہمارا خیال ہماری قوّت ہے
  • 3:16 - 3:21
    ہمارا اتحاد ہمارا ہتھیار ہے
  • 3:21 - 3:25
    میدان، سچ کا پاسدار
  • 3:25 - 3:29
    میدان، ظالم کا مخالف
  • 3:29 - 3:34
    میدان، جیسے ایک لہر
  • 3:34 - 3:38
    انسانیت کی ایک لہر، جو ہر کسی کو اپنے اندر سمعو لیتی ہے
  • 3:38 - 3:42
    دیکھنے والے اسے افرا تفری کہتے ہیں
  • 3:42 - 3:48
    لیکن جو ہوا وہ تاریخ میں رقم ہے
  • 3:48 - 3:51
    (اے، اے میدان (میدان تحریر
  • 3:51 - 3:56
    کہاں تھے تم اب تک؟
Title:
Cairokee ft Aida El Ayouby - ( اے میدان (میدان تحریر
Description:

facebook page: http://www.facebook.com/cairokee
twitter: https://twitter.com/#!/CairoKee

more » « less
Video Language:
Arabic
Duration:
05:03
Wil added a translation

Urdu subtitles

Revisions